۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی آئی جی پولیس علی شیر جکھرانی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی آئی جی پولیس علی شیر جکھرانی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر عیوض علی ہزارہ، ضلعی صدر ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ سید مہدی ابراہیمی اور نائب صدر آغا ضیاء سجاد علی و دیگر شامل تھے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کی وفد کے ہمراہ آئی جی بلوچستان سے ملاقات

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ محرم الحرام نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی اور ان کے عظیم مقاصد کو بیان کرنے کا مہینہ ہے۔ بلوچستان میں بسنے والے مختلف مکاتب کے درمیان اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء قائم ہے، جس کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے بیوپاری نوجوان نسل کو برباد کر رہے ہیں۔ پولیس اور ریاستی اداروں کو منشیات کو روکنے کے لئے مزید مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ منشیات کے بیوپاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قیام امن اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دے گی۔

اس موقع پر عیوض علی ہزارہ اور آغا ضیاء نے عوامی مسائل کی نشاندہی کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کی وفد کے ہمراہ آئی جی بلوچستان سے ملاقات

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس علی شیر جکھرانی نے کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے ناسور بن چکی ہے حکومت منشیات کے سدباب کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس منشیات کے خلاف مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے زیر نگرانی کوئٹہ میں نشے میں مبتلا لوگوں کے علاج کے لئے بحالی مرکز قائم کیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے بہترین لائبریری بھی قائم کی ہے۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن اہم معاشرتی مسائل کی آپ نے نشاندہی کی ہے، ان پر اقدام ہوگا۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی آئی جی علی شیر جکھرانی کو مولانا عبد الحق بلوچ کی کتاب تاریخ بلوچ اور مولانا مفتی نظام الدین شامزئی کی کتاب عقیدہ ظہور مہدی علیہ السلام کا تحفہ پیش کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کی وفد کے ہمراہ آئی جی بلوچستان سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .